Aalam Aur Aalim 50th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 7-5-2013
جیو کے عالم اور عالم میں عشق کے رنگ بکھر گئے،حب رسول کے دلکش مناظر
[جیو کے عالم اور عالم میں عشق کے رنگ بکھر گئے،حب رسول کے دلکش مناظر]
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام عالم اور عالم میں لاہور سے خصوصی طور پر شرکت کیلئے آئے ہوئے عالم اسلام کے مایہ ناز ثناء خواں احمدرضاقادری نے دنیابھر میں موجود کروڑوں ناظرین کے کانوں میں رس گھولتے ہوئے بارگاہ خداوندی اور دربار رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور اپنی خوبصورت ثناخوانی سے ناظرین پر وجد کی کیفیت طاری کردی اورڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ عالم اور عالم کی خصوصی نشست میں عشق کے رنگ بکھیردےئے۔انہوں نے درود وسلام کی دلکش صداوٴں میں سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نذرانہٴ عقیدت پیش کرنے کا آغاز کیا اور ابتدا میں امام بوصیری کے معرکة الآرا قصیدہ بردہ شریف کے ساتھ منتخب نعتیہ اشعار پیش کرکے ایک سماں باندھ دیا۔پروگرام کے دوران ناظرین کی براہِ راست کالز کا تانتا مسلسل بندھا رہا اور اُن کی درخواست پراحمدرضا قادری نے اپنے منفرد انداز میں بارگاہ نبوت میں گلہائے عقیدت نچھاورکیے اور ماحول کو عشق کی حرارت سے گرما دیا۔پروگرام کے آغاز میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یومِ شہادت پر خصوصی نشریات ”صدیق صادق “ کی فقیدالمثال پذیرائی اور پسندیدگی پر مبنی پیغامات بھیجنے پر دنیابھر میں مقیم جیو کے کروڑوں ناظرین اور اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیااور اسے اتحادبین المسلمین کے جذبے کو عام کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کے خوبصورت اور احترام وعقیدت پر مبنی تعلقات کو اجاگر کرکے ہی نفرتوں کے سیل رواں کے آگے محبت اور اتحادواتفاق کا بند باندھا جاسکتا ہے۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat