Aalam Aur Aalim 47th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 1-5-2013

Views 1

Aalam Aur Aalim 47th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 1-5-2013

#JangNews: شعیب کومعاف کردیں، والدکی مقتول حمزہ کے اہلخانہ سے درمندانہ اپیل
جیوکے شہرہٴ آفاق عالم اور عالم کے خصوصی پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس سوسائٹی میں ایک لڑکی کے تنازع پر شعیب نامی نوجوان کے محافظ کے ہاتھوں 17 سالہ حمزہ کے قتل پر ندامت کااظہارکرتے ہوئے شعیب کے والد نوید احمد نے متاثرہ خاندان بالخصوص حمزہ کے والد طالب سہیل سے ہاتھ جوڑکردرد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ درگزر سے کام لیتے ہوئے شعیب کو معاف کردیں اور اُس کا مستقبل تباہ ہونے سے بچا لیں۔ جیوکے شہرہٴ آفاق عالم اور عالم کے خصوصی پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کے دوران شعیب کے والد نے کہا کہ انہیں بھی حمزہ کی موت کا اتنا ہی دکھ ہے جتنا کہ اُس کے والدین کوہے،انہوں نے کہاکہ وہ اور ان کا خاندان مقتول کے خاندان کے غم میں برابرکا شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حمزہ کا قتل شعیب کی ایماء پرنہیں ہوا بلکہ ذاتی محافظ کے ہاتھوں ہواجو واقعے کے بعد سے روپوش ہے۔ اُن کا کہناتھاکہ شعیب ایک ہونہارطالب علم ہے اوراس کا شاندار تعلیمی ریکارڈبھی اس بات کی گواہی دیتا ہے اور وہ قتل جیسے جرم کا ارتکاب نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہ اگرکسی مرحلے پر انہیں محسوس ہوا کہ شعیب قصور وارہے تو وہ عدل و انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے اور تفتیشی عمل میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاہم انہوں نے اس تاثرکی مکمل تردیدکی کہ انہوں نے کبھی اپنے بیٹے شعیب کی محافظ کوایسی ہدایات دی تھیں کہ کوئی شعیب کو ہاتھ لگائے تو اسے گولی ماردینا۔ قتل کے اس بہیمانہ واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے امیدکا اظہار بھی کیا کہ بڑے بڑے مسئلے مذاکرات کی میز پر حل ہوتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ معاملہ بھی دونوں خاندانوں کے باہمی افہام و تفہیم سے حل ہوجائے گا تاہم اُن کا کہنا تھا کہ شعیب کو معاف کرناحمزہ کے والدکی صوابدید پر منحصر ہے۔ دل گرفتہ میزبان نے مقتول کے والد سے اظہار تعزیت کیا اور آزمائش کی گھڑی میں صبرو ہمت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں نشر ہونے والے عالم اور عالم کے پہلے پروگرام میں مقتول حمزہ کے والد طالب سہیل نے آبدیدہ ہوکر یہ الزام عائدکیا تھا کہ ان کے بچے کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا تھا اور سازش کے تحت اُس کے قاتل کو روپوش ہونے میں مدد بھی فراہم کی گئی ۔ ان کا کہنا تھاکہ کہ ایک معمولی بات پر قتل جیسے قبیح جرم کا ارتکاب شقاوت کی انتہا ہے۔ بعدازاں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی ممتاز روحانی شخصیت اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سر براہ مولانا بشیر احمد فاروق قادری نے دہشت گردی کے ممکنہ واقعات سے بچاوٴ کا وظیفہ بتاتے ہوئے کہا کہ دعا مصیبت کے آگے ایک بند باندھ دیتی ہے، بسم اللہ توکلت علی اللہ، لاحول ولا قوة الا باللہ کا مسلسل وردانسان کو تحفظ میں رکھتا ہے جبکہ نمازکی پابندی کا اہتمام بھی ایسے واقعات سے حفاظت کرتا ہے۔ انہوں نے ناظرین کو مختلف مسائل پر وظائف بھی بتائے اور پروگرام کے آخرمیں دعا بھی کرائی۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @aamirliaquat

Share This Video


Download

  
Report form