Aalam Aur Aalim 71th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 12-6-2013
پنجاب میں پولیس نے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کیا،مفتی منیب الرحمن
سرکاری و نجی املاک کو تلف کرنا حرام ہے، جیو کے پروگرام عالم اور عالم میں ڈاکٹر عامر لیاقت سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین اورممتازعالم دین مفتی منیب الرحمننے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑمیں سرکاری ونجی املاک کو تلف کرناحرام ہے تاہم مظاہرین کے گھروں میں زبردستی طورپر داخل ہوکر پنجاب میں پولیس نے چادر اور چاردیواری کاتقدس پامال کیا ۔جیوکے شہر ہٴ آفاق پروگرام” عالم اور عالم“میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے گفتگو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پنجاب کے مختلف شہروں بالخصوص فیصل آبادمیں احتجاجی مظاہروں اور پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشددپر اظہارتاسف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر انسان اور مسلمان کو جان، مال اور آبرو کی تین حرمتیں حاصل ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجة الوداع کے خطبے میں ارشاد فرمایا تھا کہ ان تین موقف کی تائیدمیں قرآن و احادیث کے حوالوں کے ساتھ” چادر اور چار دیواری کے تقدس“ پر روشنی ڈالی اور اپنے مخصوص دھیمے اندازمیں ناظرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نافرمان بیوی کی طرح حقوق ادا نہ کرنے والا شوہر بھی گناہ کامرتکب ہے۔ ان کا کہناتھاکہ ازدواجی تعلقات میں خوشگواری اس وقت آسکتی ہے جبکہ فریقین برائی کا بدلہ اچھائی سے دینے کی کوشش کریں۔ دریں اثناء پروگرام کے آغازمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والے شہریوں کوگھروں میں گھس کرتشددکانشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ اسلام نے ہمیں چادر اور چاردیواری کے تقدس کا حکم دیاہے جسے پامال کیاگیا،انہوں نے کہاکہ اگرچہ احتجاج کی آڑ میں سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے کے عمل کی تائید کسی صورت ممکن نہیں تاہم کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جائزمطالبات کے لیے مظاہرہ کرنے والوں کے گھروں کی حرمت کوپامال کرے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بجلی فراہم کرنے کاوعدہ پورا کرے ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اجتناب اور ملک کے تمام شہروں کو یکساں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کے عدالتی حکم کی پابندی بھی کرے۔لیسکو،حیسکو اور فیسکوجیسے عجیب وغریب ناموں کو طرفہ تماشاقراردیتے ہوئے اُن کا کہناتھا کہ اردوجیسی وسیع المعنی زبان کی موجودگی میں ایسے سطحی ناموں کارکھناسمجھ سے بالاتر ہے۔بعدازاں پروگرام کے آخری حصے میں ”مسائل آپ کے ،حل وظائف سے“ میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کے دوران ممتاز روحانی شخصیت مولانا بشیر احمد فاروق قادری نے ناظرین کو اُن کے مختلف مسائل کے حل کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں وظائف بتائے اورشعبان المعظم کا خاص وظیفہ بھی بتایا۔میزبان کی جانب سے نجومیوں سے قسمت کا حال دریافت کرنے کے نقصانات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجومی کے پاس جانے والے کی نمازیں چالیس روز تک قبول نہیں ہوتیں اور اس کی بات پر یقین رکھنے والے کے اعمال اکارت ہوجاتے ہیں۔ ایک مسئلے کے حل کا وظیفہ بتاتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ سو مرتبہ بسم اللہ پڑھنے سے کسی کام میں حائل رکاوٹیں دور ہوجاتی ہیں جبکہ سورہٴ مزمل پڑھنے سے لوگوں کے دل نرم ہوجاتے ہیں ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=100883
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat