Aalam Aur Aalim 5th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 11-2-2013

Views 381

Aalam Aur Aalim 5th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 11-2-2013

حکمرانوں کی بے حسی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی، ڈاکٹر عامر لیاقت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکمرانوں کو لوگوں کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں اور جب اُن کے کارواں سڑکوں پر آتے ہیں تو اُن کی وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوجاتا ہے جس سے لوگوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے جیو کے شہرہٴ آفاق پروگرام ”عالَم اور عالِم“میں ممتاز عالم دین علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اور جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور معروف عالم دین مفتی عمران الحق کلیانوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام کے آغاز میں اُنہوں نے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ اوسطاً پندرہ بیس افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی ۔پروگرام کے دوران سسرالیوں کے ہاتھوں جواں سال بہن کی ہلاکت پرفیصل آباد کے ایک شہری کے المناک تاثرات پرمیزبان سمیت اسٹوڈیو میں موجودعلمائے کرام آبدیدہ ہوگئے۔ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ کوکب نورانی نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی اور مقتدرحلقوں کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے معاشرہ اخلاقی پستی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے ایسے بہیمانہ جرائم فروغ پارہے ہیں۔اس حوالے سے مفتی عمران الحق کلیانوی کا کہنا تھا کہ طبقاتی تقسیم نے لوگوں کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مقتدرافرادتو جرم کرکے بچ جاتے ہیں مگر مفلوک الحال گرفت میں آجاتا ہے۔دوسری شادی کے حوالے سے ٹیلی فون پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران الحق کلیانوی نے کہا کہ عدل کی شرط کے ساتھ دوسری شادی کی اجازت ہے،علامہ کوکب نورانی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص یہ شرائط پوری نہ کرسکے اور کفالت کے قابل نہ ہو تو اُسے شادی کی اجازت نہیں۔پروگرام کے دوران مدینہ منورہ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر دونوں علماء نے مدینہ منورہ کے ایمان افروز تجربات اور کیفیات بیان کرکے ایک روح پرور فضا قائم کردی ، ان کا کہنا تھا کہ روضہٴ رسول ﷺ ہر مومن کی عقیدت کا مرکز اور عرش سے زیادہ فضیلت کا حامل ہے۔پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یہ اعلان بھی کیا کہ ناظرین کے بھرپور اصرارپر عالم اور عالم میں قرآنی وظائف کے حوالے سے رہنمائی کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے ،اس سلسلے میں سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سربراہ اورممتاز روحانی شخصیت مولانا بشیر احمد فاروقی عالم اورعالم کی منگل اور بدھ کی نشستوں میں ناظرین کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔پروگرام کے دوران مانسہرہ کے ایک شہری نے تاریخ اسلام کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا درست جواب دے کر ویسٹ پوائنٹ کی جانب سے واٹر ڈسپنسر کا انعام جیت لیا۔پروگرام کے اختتام سے قبل ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
http://search.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=65021
www.aamirliaquat.com, Follow on Twitter: @aamirliaquat

Share This Video


Download

  
Report form