مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ”عالمی یوم القدس“ ریلی کا انعقاد

PAKasiaTV 2022-04-30

Views 3

پھالیہ (علی زین، میڈیا رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس منایا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں کی طرح پھالیہ میں بھی یوم القدس ریلی نکالی گئی۔

القدس ریلی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل کی طرف سے نکالی گئی ۔پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر علی زین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ ریلی کی قیادت سابقہ ڈویژنل صدر سید عمران بخاری اور سابقہ تحصیل صدر وجاہت حسین نے کی۔

بیت المقدس احتجاجی ریلی امام بارگاہ حسینیہ سے نکلی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی تحصیل چوک پھالیہ میں اختتام پذیر ہوئی۔

عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔شرکاء نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر علامہ شرافت حسین نقوی نے دعا ءِخیر کروائی۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS