وہاڑی (میڈیا رپورٹر) — ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عالمی انسانی حقوق کے دن پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دانیوال میں منعقدہ سیمینار کی صدارت کی انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد انسانوں کے بنیادی حقوق سے آگاہی فراہم کرنا ہے
ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام نے ساڑھے 14سو سال قبل حقوق العباد کا تعین کر دیا تھا۔انسان اللہ تعالیٰ کی سب سے بہترین مخلوق ہےاس لیے بہترین مخلوق کو سب سے بہتر حقوق دیئے گئے ہیں۔جن اقوام نے انسانی حقوق کو یقینی بنایا وہ ترقی یافتہ کہلاتی ہیں۔جن اقوام نے انسانی حقوق پر پوری طرح ابھی عملدرآمد نہیں کیا وہ ترقی پذیر ہیں۔ہمیں حقوق العباد کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے۔ حقوق العباد کی پاسدار ی کو یقینی بنانا ہم سب کیلئے ضروری ہے۔ اسلام میں حقوق العباد پر خصو صی توجہ دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا ہمسایہ بھوکا سو گیا اور ہم نے پیٹ بھر کے کھا لیا تو ہماری پکڑ ہوگی۔اسلام ہر طرح کے حقوق کا تعین کرتا ہے قیدیوں کو بھی حقوق دیئے گئے ہیں۔انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام کیلئے ہمیں جد وجہد تیز کرنا ہو گی۔کشمیر یوں او ر فلسطینیوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔اقوام عالم کو کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنا ہو گا۔کسی بھی شخص کیلئے اچھا آفسر بننے سے پہلے اچھا انسان بننا ضروری ہے۔اچھا انسان وہی ہوتا ہے جو دوسرے انسانوں کے حقوق پورے کرے۔ ہمیں اپنے آپ سے وعدہ کرنا ہو گا کہ ہم حقوق العباد کاہمیشہ خیال رکھیں گے۔ ہم سب بہتر ہوں گے تو ہماری قوم اور ملک بہترین ہوں گے۔ ہمیں دوسروں کیلئے خود کو اچھا انسان بنانا ہے۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے نمائندہ شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیمینار میں اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ محمد فاضل،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری،ڈپٹی ڈائر یکٹر ایگری کلچر رانا محمد عارف، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عاصم ہدایت، ڈی ڈی کالجز میاں اطہر، پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈاکٹر صفدر رانا،سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ظفر جمیل،ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دانیوال سمعیہ کوثر،ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی عابد گل اور مختلف محکموں کے افسران شریک تھے