ٹنڈو آدم: ضلعی انتظامیہ کی منافع خور اور وزن میں کمی کرنے والے دُکان داروں کے خلاف سخت کارروائیاں | #PAKasiaTV

PAKasiaTV 2022-04-14

Views 2

ٹنڈوآدم (رپورٹ) منافع خور اور وزن میں کمی کرنے والے دُکانداروں کے خلاف ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ اوراسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم عمران نذیر شیخ کے احکامات پر مختیار کار ٹنڈوآدم رحم علی زرداری کی کارروائیاں آج گیارہویں روز بھی جاری رہیں۔

کارروائی کے دوران زائد منافع لینے والے دُکانداروں اور عوام کو سبزی،پھول فروٹ،آٹا چکی ، چکن شاپ ودیگر اشیاء کا وزن کم کرکے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 دُکانداروں پر جرمانے کیے اور ان پر مجموعی طور پر بھاری جرمانہ بھی کئے اور سختی سے ہدایت کی کہ اب کے ایسا ہوا تو رحم دلی نہیں ہوگی۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی خصوصی ہدایات پرمختیار کار ٹنڈوآدم رحم علی زرداری نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے دُکانداروں پر جرمانہ کیا۔

رمضان المبارک کے موقع پر مہنگائی پر کنٹرول کرنے کےلئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کے احکامات پر مختیار کار ٹنڈوآدم رحم علی زرداری،بیرو آف سپلائی اینڈ پرائسز شاہد علی شاہ،ویٹ انسپکٹر جاوید اور پولیس اٹالی کے ہمراہ ٹنڈوآدم جامع مسجد والی گلی،مچھلی مارکیٹ کھٹی پارہ،جمن شاہ، جوہرآباد ریلوے پھاٹک، پرانا تبلیغی مرکز کھنڈو روڈ روڈ ختم نبوت چوک شاہنواز گیٹ محمدی چوک، شاہی بازار،ایم اے جناح روڈلطیف گیٹ ودیگر علاقوں کا وزٹ کیا اوردُکان داروں کو سختی سے ہدایت کی۔

اِس موقع پر مختیارکار ٹنڈوآدم رحم علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں گیارہ روز ہوگئے ٹنڈوآدم شہر کی تمام مارکیٹوں و دیگر علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے کیونکہ عوام رمضان المبارک کے موقع پر سستی اشیاء خرید سکے اس موقع پر اسسٹنٹ مختیار کار ایاز علی کیریو، اور خدا بخش جونیجو بھی موجود تھے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS