شہری نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلاور شو کینسل کرنے پر گھر میں فلاور شو سجا لیا

PAKasiaTV 2022-03-22

Views 4

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے تو فلاور شو کینسل کر دیا لیکن پھولوں کے دلدادہ اور پھولوں سے محبت کرنے والے شہری عبادحسین نے اپنے گھر میں فلاورشو لگادیا جسے دیکھنے کیلئے بچے بڑے ہر عمر کے لوگوں نے عبادحسین کے گھر کا رخ کرلیا۔ سینکڑوں اقسام کے ملکی و غیر ملکی پھولوں کو دیکھ کر شہری خوب لطف اندوز ہونے لگے۔

وہاڑی کی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی فلاور شو کروانے کے دعوے تو بہت کئے لیکن پھر اچانک فلاور شو کینسل کر دیا جس سے عوام کو اس سال بھی تفریح کا موقع نہ مل سکا لیکن پھولوں کے دلدادہ اور پھولوں سے محبت کرنے والے شہری عبادحسین نے اپنے گھر میں ہی فلاورشو لگادیا۔ جسے دیکھنے کیلئے بچے بڑے ہر عمر کے لوگوں نے عبادحسین کے گھر کا رخ کرلیا جہاں پرسینکڑوں اقسام کے ملکی و غیر ملکی پھولوں کو دیکھ کر شہری خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر سے گفت گو کرتے ہوئے شہری عباد حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ تقریباً 35سال سے میں اور پھولوں سے پیار کرنے والے میرے دوست ملکی و غیر ملکی پھول منگوا کر اپنے بچوں کی طرح اُن کی پرورش کرتے ہیں اور اِس وقت ہمارے پاس تقریباً ایک سو کے قریب پھولوں کی اقسام موجود ہیں۔

بچے ، بڑے سب اِن رنگے برنگے پھولوں کے ساتھ سیلفیاں بناکر اور اُن سے پیدا ہونیوالی خوشبو میں سانسیں معطر کرکے خوب ہلہ گلہ اور موج مستی کررہے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پھول قدرت کاانمول تحفہ ہیں اور عبادحسین نے اپنے گھر میں فلاور شو سجاکر وہاڑی کے شہریوں کیلئے تفریح کا بہت بڑا موقع فراہم کیاہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی فلاور شو سمیت عوام کےلئے تفریح کے دیگر مواقع فراہم کرنے اور عباد حسین جیسے زندہ دل شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS