شورکوٹ (میڈیارپورٹر) ایس ایچ او فیصل رزاق پولیس مقابلہ میں فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے زخمی کانسٹیبل طاہر عباس کی عیادت کے لیے پہنچ گئے۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ میں تعینات ایس ایچ او فیصل رزاق پولیس مقابلہ میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے زخمی پولیس کانسٹیبل طاہر عباس سیال کی عیادت کو پہنچے جہاں انہواں نے زخمی طاہر عباس کو فرض شناسی کامظاہرہ کرنے پر حوصلہ افزائی کی اور پھولوں کا ہار پہنایا۔
اس موقع ہر ایس ایچ او فیصل رزاق کا کہناتھا کہ اپنی جان پر کھیل کے فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے طاہر عباس جیسے بہادر شیر دِل کم ہوتے ہیں۔ طاہر عباس جیسے کانسٹیبل محکمہ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
آخر میں انہوں نےزخمی کانسٹیبل کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔