ربیع الاول مبارک اور منور مہینے میں دنیا بھر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کے حوالے سے خصوصی تقریبات ہوتی ہیں۔ ہمارے چینل نے بھی اس حوالے سے پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ جو ان شاء اللہ اس پورے مبارک مہینہ میں جاری رہے گا۔ 12 ربیع الاول کے دن کی مناسبت سے(گوشہ دوم) کے تحت رفعت شان خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر پروگرام پیش ہوں گے۔ یہ تیسرا پروگرام ہے۔
یہاں ایک بہت اہم بات جان لی جائے وزارت مذہبی امورحکومت پاکستان کے 1978ء میں جاری شدہ نوٹیفیکشن کے مطابق انگریزی زبان میں محمد اور احمد کے ہجے(Spellings) ذیل میں ہیں:
MUHAMMAD AHMAD
ان کے علاوہ کوئی اور ہجے یا مخفف استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
اللہ رب العزت ہماری کوشسوں کو قبول فرمائے۔ آمین یا الہ العالمین
والسلام علیکم