انتظامیہ کی جانب سے سیلابی نالہ بڑوچ کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں تیز

PAKasiaTV 2022-07-18

Views 2

عیسیٰ خیل (عبدالزاق خان — میڈیا رپورٹر) یونین کونسل سلطان خیل ، وانڈہ سلطان والا میں سیلابی نالہ بڑوچ کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی سید نظارت علی شاہ، سابق صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل چوہدری محمد جعفر سمیت دیگر اداروں کے سربراہان نے جتاں والا، سلطان والا، ملاخیل اور دیگر علاقہ جات کا وزٹ کیا۔پاک ایشیا ویب چینل ک میڈیا رپورٹر ”شمعون نذیر“ نے امدادی کارروائیوں کے حوالہ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر جاویدنے ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی سید نظارت علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل چوہدری محمد جعفر سمیت دیگر اداروں کے سربراہان کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وانڈہ سلطان والا کا جلد از جلد سروے مکمل کیا جائے ۔منہدم ہونے والے مکانات کی لسٹ تیار کی جائے اور وہاں پر موجود 240خاندانوں میں ٹینٹ ، دودھ اور کھانا بھی تقسیم کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر میانوالی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت میری پوری ٹیم فیلڈ ورک کو ترجیح دیتی ہےاور مون سون کی بارشوں کی وجہ سے جہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور جس کا بھی جس قسم کا نقصان ہوا اس کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔مصیبت ایک آزمائش ہوتی جو اللہ کی طرف سے لی جاتی ہے جہاں تک ہماری کوشش ہے ہم تمام ندی نالوں کے بند مضبوط کررہے ہیں۔ ندی نالوں کے راستوں کو صاف کررہے ہیں تاکہ کسی کو دوبارہ ندی نالوں کے راستہ میں قبضہ کرنے کا موقع ناملے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے اس کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ جہاں جہاں نقصان ہوا ہے وہاں پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی موقع پر جارہے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے نقصان کا سروے بھی شروع کردیا گیاہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS