قنمبر (میڈیا رپورٹر) تحصیل مہیڑ فریدآباد کے قریب واقع 2گاؤں میں آگ لگنے کی وجہ سے 3 بچے اور تقریباً 75 گھروں میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق تحصیل مہیڑ کے شہر فرید آباد کے قریب 2گاؤں فیض محمد چانڈیو اور گاؤں صالح ماچہی میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے سے 3 بچے آگ میں جُھلس کر فوت ہو گئے اور کئی افراد آگ بجھاتے بجھاتے زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی وی فتح محمد چانڈیو نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں اور مرنے والوں کو سِول ہسپتال مہیڑ پہنچا دیا گیا ہے تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
متاثرین کے مطابق مٹی کے طوفان کی وجہ سے گھر کے صحن میں جلنے والے چولہے سے آگ بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بہت سے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 3 قیمتی جانوں کا ضیاع ہو گیا جبکہ گھروں میں محفوظ کیا گیا اناج اور قیمتی سامان بھی نذرِ آتش ہو گیا۔
متاثرین نے پاک ایشیا ویب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فائر برگیڈ کو آگ بجھانے کے لیے فون کیا تو میونسپل انتظامیہ نے جواب دیا کہ فائر برگیڈ کی گاڑی خراب ہے جس کی وجہ سے ہم آگ بجھانے سے قاصر ہیں۔ متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر فائر برگیڈ عملہ وقت پر پہنچ جاتا تو ہمارا نقصان کم ہوتا ۔
قُرب و جوار کے گاؤں میں رہنے والے افراد ن نے میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی وی فتح محمد چانڈیو کو اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آگ بھڑکنے کا مناظر کافی دل دہلا دینے والے تھے اور دور سے ہی آگ کی تباہ کاری کا اندازہ کیا جاسکتا تھا۔ متاثرین اور نزدیکی گاؤں کے رہنے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی لیکن فائربریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ میں سے کوئی مدد کو نا آیا۔