افسوس ناک خبر، گھر میں بنی جھونپڑی میں آگ لگنے سے 2 بچیاں جل کر خاکستر

PAKasiaTV 2022-04-18

Views 1

کہروڑ پکا (میڈیا رپورٹر) نواحی علاقے بستی حمبل والا کے گھر میں بنی جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو 1122 کہروڑپکا کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی لیکن 2 بچیاں دعا فاطمہ عمر دو سال، سائرہ عمر چار سال موقع پر جان کی بازی ہار گئی ۔

بچوں کے والد محمد اجمل کا کہنا تھا کہ گھر کے تمام افراد باہر کھیتوں میں کام کر رہے تھے جس کی وجہ سے آگ لگنے کا علم نا ہوسکا۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS