شوہر کے تشدد سے تنگ 20 سالہ آمنہ تھانہ میں تحفظ کے لیے پہنچ گئی

PAKasiaTV 2022-03-30

Views 1

اوباڑو (میڈیا رپورٹر)گزشتہ روز شوہر کے تشدد سے تنگ 20 سالہ آمنہ تھانہ میں تحفظ کے لیے پہنچ گئی۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 20 سالہ مسمات آمنہ زوجہ فیض محمد بھٹو جو کہ گوٹھ حسین بھٹو عمر کی رہائشی ہےتھانہ اوباڑو تحفظ کے لیے پہنچ گئی۔ آمنہ کا کہنا ہے کہ اُس کی شادی اُس کے چچا زاد فیض محمد بھٹو کے ساتھ تقریباً 5/6 سال پہلے ہوئی تھی۔ اِس دوران ہمارے ہاں اولاد نہیں ہوئی جس پر میرا شوہر مجھ سے آئے روز مار پیٹ کرتا تھا اور ہر وقت بلا جواز تشدد کرتا رہتا تھا ۔ اس کے علاوہ بچہ پیدا نہ ہونے پر ہر وقت طعنہ زنی کرتارہتا تھا ۔ اِس لئے وُہ (آمنہ بی بی) آئے روز تشدد و طعنہ زنی سے تنگ آ کر موقع پا کر گھر سے نکل کر تھانہ اوباڑو میں پناہ لینے آ ئی ہے۔

میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے آمنہ کا کہنا تھا کہ اُسے تحفظ چاہیے کیونکہ اُس کو جان کو خطرہ لاحق ہے ۔

اِس واقع کی اطلاع ایس ایس پی گھوٹکی اظہر خان مغل کو دئے دی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے سختی سے حکم دیا کہ آمنہ کو لیڈی پولیس کے ہمراہ تھانہ پر رکھا جائےاور صبح متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے اور عدالت جو حکم دے اس پر عمل کیا جائے۔

آج مسمات آمنہ بنت محمد امین بھٹو کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد حکم دیا کہ آمنہ بی بی کو اپنے والدین کے حوالے کیا جائے۔ عدالت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے مسمات آمنہ بھٹو کو اسکے والد محمد امین بھٹو کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS