شکار پور: عورتوں کی آوازیں نکالنے والے بلیک میلر 'ہیروتیگانی'پولیس مقابلہ میں مارا گیا

PAKasiaTV 2022-02-09

Views 2

شکارپور (میڈیا رپورٹر) عورتوں کی آواز نکال کر بلیک میل کرنے والے اہم کردار ہیرو تیگانی کا باب بند هو گيا۔

یونین کونسل مياں صاحب کے قریب گڑھی تیگو میں شکارپورپولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عورتوں کی آواز نکالنے والے اہم کردار ہيرو تیگانی کو پولیس مقابلے میں مار دیاہے۔پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر غلام فرید نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجرم کئی لوگوں کے اِغوا و دیگر جرائم میں ملوث تھا۔

ایس ایس پی شکار پور پولیس تنویر حُسین تنیو نے پولیس ٹیم کے ہم راَہ گڑھی تیگو میں بدنام زمانہ مجرم ہیروتیگانی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر مجرم کی جانب سے مزاحمت کرنے پر پولیس نےجوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں علاقہ میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جانا والا مجرم پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔

دوسری جانب اقدام قتل، چوری، ڈکیتی اورپولیس مقابلوں سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب مجرم ہیرو تیگانی کی ہلاکت کی خبر پھیلنے سے علاقے میں خوشی کا سماں بندھ گیا ہے۔بلیک میلنگ اور مجرم کے جرائم و بدمعاشی سے تنگ اہلِ علاقہ نے سکون کا سانس لیتے ہوئے شکارپور پولیس کی کارروائی پر ایس ایس پی تنویر تنیو زندہ باد اور شکار پور پولیس پائندہ باد کے نعرے لگا کر پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS