دنیا پور: شہر سے میلسی جانے والی سڑک سردار پور جھنڈیرا تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

PAKasiaTV 2022-01-12

Views 0

دُنیا پور (میڈیا رپورٹر) شہر سے میلسی جانے والاروڑچوکی سوبا سے لے کر سردارپورجھنڈیرا تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔جس کی وجہ سے عوام اور سڑک پر موجود سکولوں میں جانے والے بچوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

دنیا پور سے میلسی جانے والا روڈ پر لائبریری جھنڈیرا بھی واقع ہے۔ جس میں دور دور سے لوگ کُتب بینی کرنے آ تے ہیں۔ اِس روڈ پربہت سے سکول واقع ہیں جن میں الاغزالی سکول، الرضیاسکول اور ذکریاپبلک سکول کے علاوہ دیگر سکولزبھی شامل ہیں جہاں دُور دُور سے طلبا ءو طالبات حصول علم کے لیےآتے ہیں۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر بدر مُنیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طلباء وطالبات کو سکول آ نے میں بہت دشواری ہو تی ہے ۔ نیز ہر روز کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آتا رہتا ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ روڈ عوام کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے۔مختلف سیاسی راہنما یہاں آ تے ہیں، وعدے کرتےہیں مگر بہت افسوس سے کہنا پڑا رہا ہے کہ ان سیاسی راہنماوؤں کے وعدے صرف اعلانات کی حدتک ہی رہے۔ عرصہ دراز سے نا تو سڑک کی کوئی مرمت کی گئی ہے اورنا ہی سڑک کی تعمیر کے لیے اب تک کوئی اعلان یا نوٹیفکیشن عمل میں لایا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے گزارش کی ہے کہ جلد ازجلد سڑک کی خستہ حالی کا نوٹس لیا جائےاور اس کی مرمت کا کام شروع کیا جائے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS