وہاڑی (میڈیا رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نےتحصیل بھر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ سید وسیم حسن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں ، ہر سائل محترم ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کا کہنا تھا کہ خوش اخلاقی اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے تحصیل بھر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سہولت بازار میں لگائے گئے سٹال کا معائنہ کیا اور موجود شہریوں سے معلومات لیں۔ اُن کا کہنا تھا کے سہولت بازار میں معیار اور ریٹ کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے دیوارِ احساس کا وزٹ بھی کیا۔ اے سی وہاڑی 53 ڈبلیو بی پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے دہی مرکز مال اور بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا، ریکارڈ کا جائزہ لیا اور شہریوں سے مسائل سنے۔
انہوں نے موجود عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے شہریوں کے مسائل کا حل ترجیح بنیادوں پر کیا جائے۔ صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ ہر آنے والا سائل خاص ہے اس لیے ہر ایک سے خوشی اخلاقی سے پیش آئیں۔ غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
بعدازا ں اے سی وہاڑی نے شہر بھر کے میڈیکل سٹورز کو چیک کیا جہاں کورونا کی بگڑتی صورتحال میں پیناڈول ،کال پول اور دیگر فوری ضرورت کی ادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔