گھوٹکی (میڈیا رپورٹر) سُنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام اوباڑو پولیس کا خلیفہِ اؤل حضرت ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون جمیل رِند کے خلاف پولیس کو شکایت کے باوجو کارروائی نا کرنے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین کی کافی تعداد تھانے کے مین گیٹ کے سامنے موجود ہے۔ جهاں پر پوليس انتظاميہ اور جمیل رِند کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جا رھی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سُني رابطہ کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جمیل رِند نے خلیفہ ِاؤل حضرت ابوبکر صدیق(رضی اللہ عنہ) کی شان میں گستاخی کی ہے۔جس کے اطلاع ہم نے تھانہ اوباڑو کو درج کروائی لیکن اوباڑو پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی اس لیے آج ہم مجبور ہوکر احتجاج کر رہے ہیں اور ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا ۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے نمائندہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک اوباڑو پولیس جمیل رِند کو گرفتار کر کے پرچہ درج نہیں کرتی تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گااورسُنی رابطہ کونسل احتجاج کا دائرہ مزید بڑھائے گی۔