Beauty Parlor K Side Effect Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

Ubqari4me 2015-08-16

Views 1

بیوٹی پارلرکے سائیڈ ایفیکٹس
سائنس کی ترقی نے جتنی ہمیں زندگی کی سہولتیں دی ہیں ۔ وہاں کچھ ایسی چیزیں بھی دی ہیں کہ جن سے بظاہرانسان خوبصورت نظرآتا ہے لیکن اس خوبصورتی کے اندرانسانی زندگی ویران اورپریشانی حد سے زیادہ۔ میرے پاس گزشتہ کچھ عرصے میں 4/5سالوں میں ایک چیز بہت زیادہ آرہی ہے وہ ہے بیوٹی پارلر۔ اوربیوٹی پارلز کے ذریعے خواتین کے جسم کاننگا ہونا اورپھراس کے ذریعے گھر، نسلیں اورزندگی کی بربادی، آپ تصورنہیں کرسکتے۔
مجھے سب سے پہلے جوجھٹکا لگا وہ ایک خط تھا۔ یہ خط اندازً8/9سال پہلے ملا، ایک خاتون جس کے بچے بھی تھے اورایک بچہ بالغ بھی تھا، اُس کاخط تھا۔ اُس نے لکھا کہ اگرکوئی زندگی کی اس دلدل سے مجھے نکال سکتاہے تومیراگمان ہے کہ آپ ہی نکال سکتے ہیں ۔میرا شوہرفلاں محکمے میں ہے، فلاںآفس میں ہے۔ پیسے کی ہمارے پاس فراوانی ہے۔ تومیں نے سوچا کہ میں بیوٹی پارلرکاانتخاب کروں میں نے ایک بیوٹی پارلرمیں جانا شروع کیا اورانہیں فیس کچھ زیادہ دی تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کے گھرآکرآپ کی خدمت کرجایاکروں گی۔
میں کہاں سے لفظ لاؤں اوران کو کتنے کپڑے پہناؤں ، مجھے تولفظ بھی نہیں مل رہے۔ اورمیں محسوس کرتاہوں کہ لوگوں کو پوری بات نہیں پہنچا سکا، میں کون سے لفظ استعمال کروں کہ آپ کو سمجھ بھی آجائے اوربھرم بھی رہ جائے، شرم بھی رہ جائے اورحیا کے پردے چاک بھی نہ ہوں۔ میں کہاں سے لفظ لاؤں۔
اُس عورت نے مزیدلکھا کہ پہلے میں نے اپنی پنڈلیوں کے بال چنوائے۔ پھرمیں نے کہاکہ میں اپنے سارے جسم کے بال خود چن لوگی۔ بس آپ میری بات کو سمیٹ لیں اورمیرے جسم کے ہرحصے شرم اوربھرم کے سارے بال جو آج کل عمومی ہورہاہے۔ میں آپ کونئی بات نہیں کررہا۔ پھراس کے بعد مجھے اُس عورت سے محبت ہوگئی اوراپنے شوہرسے نفرت ہوگئی۔اورپھرمیں اپنے شوہرکے قابل نہ رہی۔ پھردن رات میری چاہت وہ عورت ہوتی۔ کیاآپ کے پاس اسکا کوئی حل ہے؟ مجھے ندامت ہوتی ہے، شرم آتی ہے، اپنے شوہرکے سامنے میں اظہارنہیں کرسکتی۔

Share This Video


Download

  
Report form