Tasbeeh Khana Kaya Paigam Daita Hai - Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari4me 2015-06-10

Views 693

تسبیح خانہ کیا پیغام دیتا ہے۔۔۔؟
تسبیح خانے کاپیغام اصل میں مسائل کے حل ہونے کا پیغام ہے۔تسبیح خانے میں آکرہرمذہب، ہرگروہ، ہرمسلک، ہررنگ ، ہرنسل، اپنائیت محسوس کرتے ہیں۔تسبیح خانے کامقصد بلاتفریق امت کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنا ہے
ہرہفتے تسبیح خانہ کیاپیغام دیتا ہے۔۔۔؟ اللہ کے بندوں کو اوراللہ کی بندیوں کو کس چیزکے لیے تیارکرتا ہے۔ کیا سوچ دیتاہے؟ کیافکردیتا ہے؟ کیاجذبہ دیتا ہے ؟ کیادیتا ہے؟ ہم تسبیح خانے سے کیالے کرجاتے ہیں؟ ہمیں تسبیح خانہ زندگی دیتاہے یاموت دیتا ہے؟ جینا دیتا ہے یامرنا دیتا ہے؟ چلنا دیتا ہے یابیٹھنا دیتا ہے؟ سوچوں کومنجمدکرتا ہے یا سوچوں کو وسیع کرتا ہے؟ کیا تسبیح خانہ ہمیں کوہلوں کا بیل تونہیں بناتا ؟ کہیں صبح سے لیکرشام تک کوہلوں کا بیل چلتا رہا دیکھا تو ویہی کا ویہی کھڑا ہے؟ کیا تسبیح خانے کا پیغام ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ تونہیں ہے؟ وہ ترقی دنیا کی ہو،بزنس کی ہو، مال کی ہو، دولت کی ہو، کسی بھی چیز کی ترقی ہو۔
ایک سوال ہے ؟ تسبیح خانے میں افراد نہیں آتے ، قومیں آتی ہیں۔ تسبیح خانہ محض اللہ کے فضل وکرم سے عالم میں پھیلا ہوا ہے ۔عبقری کے ساتھ انٹرنیشنل لکھیں توسچ ہوگا مبالغہ نہیں ہوگا۔ تسبیح خانہ کیادیتا ہے اورکیا لے رہا ہے؟ باربارسننے والے اورتسبیح خانے میں حاضری کوبارباراپنی سعادت سمجھنے والے ضرورسوچتے ہوں گے۔ اس کی مخالفت کرنے والے ضرور سوچتے ہوں گے۔ کہ یہاں ہرہفتے کیاکہانیاں سنائی جاتی ہیں؟، ہرہفتے کیاڈرامہ ہوتا ہے۔ لوگ پاگل دیوانے ہیں بغیراشتہارکے، کہاں کہاں سے چلے آرہے ہیں اورکیوں آرہے ہیں؟ کوئی 2دن کاسفرکرکے آیا ، کس کے پاس کرایہ نہیں ہے؟ کوئی ادھار لیکرآیا؟ کوئی مزدوری کرکے آیا۔ لوگ کیوں آئے؟ اورکیوں آتے ہیں؟ ایک ٹھنڈا میٹھا سا سوال ہے لوگ کیوں آئے اورآتے ہیں؟ اورآپ لوگ کیوں بیٹھے ہیں؟
تسبیح خانے میں آنے والا کوئی بھی ہو اجنبیت محسوس نہیں کرتا اورمجھے سب سے زیادہ خوشی مجمع پہ نہیں ہوتی اسی بات پہ ہوتی ہے۔ امت کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنا ہے ۔ لوگ جمع کیوں ہوئے؟ لوگ کیوں آئے؟ اور لوگوں کی توجہ ہے اوربہت زیادہ ہے؟ لوگوں کے پاس جگہ ہے بندے نہیں ہے؟ ہمارے پاس بندے ہیں جگہ نہیں ہے۔ ایک سوال ہے جومیں آپ سے کررہاہوں۔ افراد کی طاقت اصل طاقت ہوتی ہے، افراد کی قوت اصل قوت ہوتی ہے،اسباب کے اعتبارسے، اصل تواللہ ہے۔ ۔ ہردرس میں لوگ کہاں سے آجاتے ہیں۔۔۔؟ ایسے ایسے چہرے نظرآتے ہیں جو پہلے کبھی نظرنہیں آئے؟

Share This Video


Download

  
Report form