جگر مراد آبادی صاحب کی نایاب ویڈیو ..کلامِ شاعر با زبانِ شاعر: جگر مراد آبادی

Shahidfsd11 2014-10-01

Views 9

جگر مراد آبادی صاحب کی نایاب ویڈیو
کلامِ شاعر با زبانِ شاعر: جگر مراد آبادی
دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد
اب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد

میں شکوہ بلب تھا مجھے یہ بھی نہ رہا یاد
شاید کہ مرے بھولنے والے نے کیا یاد

کیا جانیے کیا ہو گیا ارباب جنوں کو
جینے کی ادا یاد نہ مرنے کی ادا یاد

جب کوئی حسیں ہوتا ہے سرگرمِ نوازش
اس وقت وہ کچھ اور بھی آتے ہیں سوا یاد

میں ترکِ رہ و رسمِ جنوں کر ہی چکا تھا
کیوں آ گئی ایسے میں تری لغزشِ پا یاد

مدت ہوئی اک حادثۂ عشق کو لیکن
اب تک ہے ترے دل کے دھڑکنے کی صدا یاد

کیا لطف کہ میں اپنا پتہ آپ بتاؤں
کیجیے کوئی بھولی ہوئی خاص اپنی ادا یاد
بندہِ نصیر سید شاہد محی الدین بخاری

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS