Shab-e-Barat Part 2 special transmission with @AamirLiaquat on Geo 24-6-2013

Views 8

Shab-e-Barat Part 2 special transmission with @AamirLiaquat on Geo 24-6-2013

جیو پر شب برأت کی عظیم الشان نشریات ، حاضرین و ناظرین کی بھرپور پذیرائی
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے دل نشین انداز میزبانی اور دلکش ثنا خوانی نے سماں باندھ دیا، ہر آنکھ اشک بار
عالم اور عالم اسپیشل میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام کا لیلۃ المبارکہ کی فضیلت پر اظہار خیال
ٹیم جیو کے معروف ثناخوانوں کا پر سوز نذرانہ عقیدت، مولانا بشیر فاروق قادری نے دعا کرائی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ۴۱ اور ۵۱ شعبان کی درمیانی شب نجات و بخشش سے معمور ساعتوں میں دنیا بھر میں براہ راست نشرہونے والی جیوٹیلی ویژن نیٹ ورک کی عظیم الشان ٹرانسمیشن میں وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے دل آویز انداز میزبانی، خوبصورت انداز تکلم اور دل نشیں ثناء خوانی نے سیکڑوں حاضرین اور ٹی وی اسکرین کے سامنے موجود کروڑوں ناظرین پر سرشاری کی ایک کیفیت طاری کردی اور ایک پرکیف روحانی سماں باندھ دیا۔ ”لیلة المبارکہ“کے عنوان سے مسلسل سات گھنٹے تک پوری دنیا میں براہ راست پیش کی جانے والی اس فقید المثال نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ یہ انعامات و نجات کی رات ہے، اس رات اللہ رب العزت کا دریائے رحمت جوش میں ہوتا ہے اور وہ کثرت سے اپنے بندوں کے گناہ معاف فرماتا ہے اور اس عزت والی رات کے وسیلے سے مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد کو جہنم سے نجات کا مژدہ سنایا جاتا ہے۔ شب برأت کی روح پرور ساعتوں کو آتش بازی کی نذرکرنے والے بعض عاقبت نااندیشوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس رات بم پٹاخوں کی وجہ سے لوگوں کی عبادات میں خلل پڑتا ہے اورامراض قلب میں مبتلا افراد کے لیے یہ دھماکے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں اس لیے ان سے اجتناب ضروری ہے ۔ ”الٰہی تیری چوکھٹ پرسوالی بن کے آیاہوں“ پڑھ کرایک سماں باندھ دیا اوروقفے وقفے سے نعتوں کے نذرانے پیش کرکے حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری کردی۔ صبح تک جاری رہنے والی شب برأت کی اس نشریات کا آغاز ملک کے ممتاز قاری ابراہیم کاسی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اورنشریات کے دوران ٹیم جیو کے نعت خواں الحاج عمران شیخ عطاری، حافظ احمد رضا قادری، ریحان ، حافظ طاہر قادری اور محمد ریحان قریشی وقتاً فوقتاً حاضرین و ناظرین کی فرمائش پر پروردگار کی حمد اور آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ثناخوانی سے محفل میں عشق کے رنگ بکھیرتے رہے۔ اس موقع پر ”عالَم اور عالِم اسپیشل“ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی، شعبان کی فضیلت اور شب برأت کی اہمیت پر اظہار خیال کیا اور بعض امور پر حاضرین کے سوالات کے ہلکے پھلکے انداز میں جوابات بھی دئیے۔، ڈاکٹر عامر لیاقت سے گفتگو کے دوران طارق روڈکراچی پر واقع قبرستان سے ویڈیولنک کے ذریعے عوام کی اصلاح کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم مدنی نے زیارت قبور کے آداب بیان کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جبکہ لاہور کے تاریخی میانی صاحب قبرستان سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے مولانا ضیاء الحق نقشبندی کا کہنا تھا کہ اگرچہ زائرین کی بہت بڑی تعداد شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے رہی ہے تاہم بعض کم علم افراد احتیاط کا دامن چھوڑ دیتے ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ نشریات کا اہم ترین حصہ اُن دکھی افراد کی شرکت تھی جن کے پیارے اِس سال سانحہ بلدیہ ٹاوٴن،سانحہ عباس ٹاوٴن،ٹارگٹ کلنگ اور دیگر ناگہانی حادثات میں جاں بحق ہوگئے ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=104902
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat

Share This Video


Download

  
Report form