Jummah Kareem Ep #13 Part 2 with Aamir Liaquat Husain on Geo tv at 26-4-2013

Views 4

Jummah Kareem Ep #13 Part 2 with Aamir Liaquat Husain on Geo tv at 26-4-2013

دنیاوی لذّتیں انسان کو آخرت سے غافل کر دیتی ہیں،ڈاکٹر عامر لیاقت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نماز جمعہ سے قبل بابرکت ساعتوں میں نشرہونے والی جیو کی خصوصی نشریات میں ناظرین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہاہے کہ پروردگار کے ہم پر اِتنے احسانات ہیں کہ اگر دنیا کے سارے درختوں کے قلم بنا لیے جائیں اور سات سمندر سیاہی میں تبدیل ہوجائیں تو بھی اُس کے احسانات کا تذکرہ ختم نہیں ہوسکتا مگر اس کے باوجودانسان اللہ کی نعمتوں کی قدرکرنے کے بجائے ناشکرے پن کا مظاہرہ کرتا ہے اوراپنی زندگی کو اپنے لیے بوجھ اور دوسروں کے لیے مصیبت بنائے رکھتا ہے۔جمعہ کریم کی عشق افروز نشریات میں قدرت کی عطاکردہ نعمتوں کا ذکرکرتے ہوئے اپنی متاثرکن گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ انسان دنیا کی لذّتوں میں پھنس کر اپنے رب کو ناراض کر لیتا ہے،قیام وطعام ، عہدے اور شہرت کی لذّتیں انسان کو آخرت سے غافل کر دیتی ہیں اوریہی غفلتیں بالآخر انسان کی تباہی کا باعث بنتی ہیں ۔ ”جمعہ کریم“ کی خوبصورت نشریات کا آغازملک کے ممتازقاری محمد ابراہیم کاسی کی مسحور کن حسن قرأت سے ہواجس میں سورہٴ یونس کی منتخب آیات تلاوت کی گئیں جس کے بعد ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے اِن آیات کے ترجمہ و تفسیرکی سعادت حاصل کی اورناظرین کو اُس سیاق و سباق سے آگاہ کیاجو اِن آیات کے نزول کا سبب بنا۔علم وعشق کے حسین امتزاج میں رنگی ہوئی دلکش گفتگو کے دوران ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے راہ اسلام میں قربانی اورایثار کی لازوال داستان رقم کرنے والی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ممتاز صحابیہ حضرت ام کلثوم  بنت عقبہ کاعقیدت سے ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا والد عقبہ اسلام کابدترین دشمن تھا لیکن بیٹی کو اللہ تعالیٰ نے صالح فطرت عطا کی تھی چنانچہ خاندان کی مخالفت کی پرواکیے بغیر اُنہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنی ذات کواسلام کے لیے وقف کردیا۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @aamirliaquat

Share This Video


Download

  
Report form