شمالی کشمیر میں مسجد کی تعمیر نو کے دوران دھماکہ، تین زخمی

ETVBHARAT 2025-06-16

Views 3

کپوارہ: شمالی کشمیر کے کشری، ہندوارہ علاقے میں اس وقت ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا جب مقامی باشندے ایک قدیم مسجد کو منہدم کر کے نئی عمارت کی تیاری کر رہے تھے۔  

دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سب ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک کو بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال ہندوارہ ریفر کیا گیا تاہم سبھی زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔  

زخمیوں میں مدثر احمد میر، غلام احمد تانترے، اور اویس احمد شامل ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے اور ابھی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS