ربیع الاول کے مبارک مہینے اور ختم نبوت کے حوالے سے ہمارے چینل نے پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ جو ان شاء اللہ اس پورے مبارک مہینہ میں جاری رہے گا۔
آج کے پروگرام میں ختم نبوت کے بارے میں چند احادیث پیش کی جائیں گی بالخصوص مسلم شریف، سنن ترمذی اور ابن ماجہ کی وہ حدیث جس میں حضور خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی چھ خصوصیات کا ذکر ہے۔
اللہ رب العزت ہمیں ختم نبوت کی تعلیمات اسلام کی روشنی میں صحیح سمجھ عطا اور تعلیمات رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے اور ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔ آمین یا الہ العالمین
والسلام علیکم