Pagham intro episode 31 Youtube Facebook کی ذمہ دسری- فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریح عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم- ہر شعبہ حیات سے وابستہ ہر فرد

Abdul Ahad Haqqani 2024-06-28

Views 2

کل کم راع و کل کم مسئول عن رعیتہ( صحیح بخاری ومسلم) ترجمہ: تم میں سے ہر ایک چرواہا (ذمہ دار) ہے اور ہر ایک سے اس رعیت ( ذمہ داری) سے متعلق (قیامت کے دن) سوال کیا جائے گا۔
تشریح: "رعیت " اس چیز کو کہتے ہیں جو نگہبان کی حفاظت ونگرانی میں ہو چنانچہ کسی ملک کے باشندوں کو اس ملک کے حکمران کی رعیت اور رعایا اسی لئے کہا جاتا ہے کہ وہ سب حکمران کی حفاظت ونگرانی میں ہوتے ہیں اور اسی اعتبار سے حدیث میں فرمایا گیا ہے کہ اپنی اپنی جگہ پر ہر شخص نگہبان ہے کہ مرد کے لئے گھر والے اس کی رعیت ہیں ، عورت کے لئے خاوند کا گھر بار اور اس کے بچے اس کی رعیت ہیں اور غلام کے مالک کا مال اس کی رعیت ہے ۔ یہاں تک کہ علماء نے لکھا ہے کہ ہر شخص اپنے جسم کے اعضاء جو اس کا نگہبان ہے اور وہ اعضاء اس کی رعیت ہیں لہٰذا قیامت کے دن ہر شخص سے اس کے اعضاء حو اس کے بارے میں بھی جواب طلب کیا جائے گا کہ تم نے ان اعضاء کو کہاں کہاں اور کس کس طرح استعمال کیا ؟ اور
اس کو حدیث میں اس لئے نقل نہیں کیا گیا کہ یہ بالکل ظاہر بات ہے۔"

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS