قربانی کے بارے میں اسلامی تعلیمات اور عمل

Abdul Ahad Haqqani 2024-06-15

Views 4

قربانی
جانور کی قربانی کو عربی زبان میں اضحیۃ کہتے ہیں۔ اس کی شرعی تعریف یہ ہے:
ھی فی الشرع اسم لحیوان مخصوص بسن مخصوص، یذبح بنیۃ القربۃ فی ایام مخصوص۔
شریعت اسلامی میں اضحیہ/قربانی اس مخصوص جانور کو کہتے ہیں جو مخصوص عمر کا اور مخصوص دن میں ثواب کی نیت سے ذبح کیا جائے۔
جس جانور کی قربانی کرنا جائز ہے اسے قربانی کی نیت سے،قربانی کے دنوں میں ذبح کرنا یہ قربانی کا رکن ہے۔
کسی چیز کا رکن وہ عنصر یا چیز ہے جس سے وہ چیز قرار یا قائم ہوتی ہو اور قربانی کا قائم وقرار اس فعل یعنی ذبح کرنے سے قائم یا قرار پاتا ہے لہذا یہ قربانی کا رکن قرار پایا۔ قربانی کو وجوب ، سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، سنتِ موکدہ اور سنت ابراہیمی علیہ السلام کی حیثیت حاصل ہے۔ اس کا انکار شعائر اسلام کا انکار ہے ۔
مسلم معاشرہ کی یہ بہت بڑی معاشرتی اور معیشتی سرگرمی ہے۔ حج اسلام کا پانچواں رکن اور ایک اہم عبادت ہے۔ عید الاضحیٰ اسلام کا عظیم الشان تہوار ہے اور ان مواقع پر جانوروں کی قربانی اسلام کا شعار ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS