اسلامک فاونڈیشن اکیڈمی ( اصفا ) کی سلور جوبلی سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب نہایت عظیم الشان انداز میں بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ھوئی ...

GUJRATI FORUM / CFC 2023-09-04

Views 32

اسلامک فاونڈیشن اکیڈمی ( اصفا ) کی سلور جوبلی سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب نہایت عظیم الشان انداز میں بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ھوئی ...
جس میں کمانڈر سٹی پروجیکٹ کے مالک کمانڈر ذاکر صاحب نے اپنی اہلیہ محترمہ کے ھمراہ بحیثیت خصوصی مہمان شرکت کی ۔۔۔
تقریب میں سم سم گروپ کے مالک آصف سم سم صاحب نے بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی ۔۔۔
سندھ حکومت محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری شمس الدین شیخ صاحب اور
انڈس یونیورسٹی کے مالک کی شرکت نے تقریب کی رونق دوبالا کردی تھی ۔۔۔
تقریب میں ادارے سے فارغ التحصیل حفاظ اور ناظرہ کے بچوں کی دستار بندی پاکستان کے شہرت یافتہ مبلغ و مدرس عالم و مفتی علامہ رضوان احمد نقشبندی صاحب اور سید عزیز باپو صاحب نے کی ۔ مختلف کلاسز کے بچوں کی جانب سے بہترین ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے ۔۔۔
دیگر خصوصی مہمانوں کیساتھ ساتھ مذکورہ تمام معزز شخصیات نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں شیلڈ سرٹیفیکٹس اور ایوارڈ تقسیم کیے ۔۔۔
اس موقع پر اکیڈمی کے پرنسپل جنید بابر صاحب ایڈمنسٹریٹر جواد ملک صاحب ایچ ایم اے ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر حاجی نصیر باپو صاحب اور اصغر باپو صاحب بھی موجود تھے ۔۔۔
کمانڈر سٹی پروجیکٹ کے مالک کمانڈر ذاکر نے ملک اسلم باپو کے گجراتی فورم کے پلیٹ فارم کو سستی رھائشی اسکیم ، کاروباری لون ، تعلیم ، صحت اور اسپورٹس کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ اور کہا کہ رھائشی اسکیم کیلئے پچیس ایکڑ کا باؤنڈری وال ٹکڑا گجراتی قوم کو دینے کو تیار ہیں جس پر کاروباری لون اور قسطوں کی سہولت بھی دی جائیگی ۔
آخر میں ملک اسلم باپو نے تمام والدین سمیت معزز مہمانوں کی آمد پر انکا بے حد شکریہ ادا کیا ۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS