Sahih Bukhari Hadees No.27 _ Hadees Nabvi in Urdu _ Bukhari Hadees _ Bukhari Shareef in Urdu

Beauty Of Nature 2022-09-23

Views 2

Sahih Bukhari Hadees No.27 | Hadees Nabvi in Urdu | Bukhari Hadees | Bukhari Shareef in Urdu , Beauty Of NatureAR

صحیح البخاری حدیث نمبر 27

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند لوگوں کو کچھ عطیہ دیا اور سعد وہاں موجود تھے۔ ( وہ کہتے ہیں کہ ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک شخص کو کچھ نہ دیا۔ حالانکہ وہ ان میں مجھے سب سے زیادہ پسند تھا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ نے فلاں کو کچھ نہ دیا حالانکہ میں اسے مومن گمان کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن یا مسلمان؟ میں تھوڑی دیر چپ رہ کر پھر پہلی بات دہرانے لگا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دوبارہ وہی جواب دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے سعد! باوجود یہ کہ ایک شخص مجھے زیادہ عزیز ہے پھر بھی میں اسے نظر انداز کر کے کسی اور دوسرے کو اس خوف کی وجہ سے یہ مال دے دیتا ہوں کہ وہ اپنی کمزوری کی وجہ سے اسلام سے پھر جائے اور اللہ اسے آگ میں اوندھا ڈال دے۔ اس حدیث کو یونس، صالح، معمر اور زہری کے بھتیجے عبداللہ نے زہری سے روایت کیا۔


کتاب: صحیح البخاری
حدیث نمبر: 27
درجہ: صحیح

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS