200 سیلاب متاثرین نے پاکستان اور انگلینڈکے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھا

Views 8

200 سیلاب متاثرین نے پاکستان اور انگلینڈکے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھا


سیکیورٹی ڈویژن اور پی سی بی کے باہمی تعاون سے گزشتہ روز 200 سیلاب متاثرین نے پاکستان اور انگلینڈکے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ براہ راست نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھا۔

سیلاب متاثرین کو کراچی میں قائم رہائشی کیمپس سے ایس ایس یو کی خصوصی بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا۔ بعدازاں، متاثرین میں لنچ باکسز بھی تقسیم کیے گئے۔

متاثرین نے سیکیورٹی ڈویژن اور پی سی بی کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کو سراہا اور براہ راست میچ سے محظوظ ہوئے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن ڈاکٹرمقصوداحمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ براہ راست میچ دکھانے کا مقصد متاثرین کو خوشی کے چند لمحات فراہم کرنا ہے جو سیلاب کی تباہ کاری کا شکار اپنے گھروں سے دور ہیں۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو میچ دکھانے کا عمل آئندہ میچز میں بھی جاری رہیگا۔
سیلاب متاثرین جو میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں وہ درج ذیل نمبر یا اپنے رہائشی کیمپ کے فوکل پرسن سے رابط کرسکتے ہیں۔

رابطہ نمبر: 99244650-021

ترجمان
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن

#SSU #PakvsEng #Pakistan #England #Pak #Eng #Cricket #PCB #Sindh #FloodAffectees #FloodsInPakistan #DIGPSESD #DrMaqsoodAhmed #SecurityDivision

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS