جتوئی (عدنان فریدی، میڈیا رپورٹر) — تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے شہر میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا۔
تحریک لبیک پاکستان نے جتوئی میں سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا اور بچوں میں بسکٹ بھی تقسیم کیےگئے۔ اِس کے علاوہ سیلاب کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے والے افراد کے لیے مُفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اِس موقع پر جتوئی کے شہریوں نے اِس امدادی کیمپ میں دل کھول کر تحریک لبیک پاکستان کو عطیات بھی دئیے۔