پاک پتن(چوہدری عبدالجبار، میڈیا رپورٹر) پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح پاکپتن میں بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیا۔ ضلع بھر میں کل چار لاکھ کے قریب بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔اس مقصد کیلئے محکمہ صحت کی سولہ سو سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔انسداد پولیو مہم 22اگست سے 26اگست تک جاری رہے گی۔