Independence Day Ceremonies Were Held By The Orders Of Inspector General NH and Motorways Police Khalid Mahmood | #PAKasiaTV

PAKasiaTV 2022-08-15

Views 3

شورکوٹ (خالدشہزاد، میڈیا رپورٹر) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس خالد محمود کے احکامات پر موٹروے پولیس سیکٹر ایم4 کی جانب سے جشن آزادی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔

مرکزی تقریب ایس پی جاوید اقبال چدھڑ کی سربراہی میں لائن ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”خالدشہزاد“نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دن کا آغاز قرآن خوانی اور شہداء کے لیے دعاؤں سے کیا گیا، پرچم کشائی کی گئی، قومی ترانہ پڑھا گیا اور سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی گئی۔

بعدازاں 75 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ مسافروں میں تحائف تقسیم کیے گئے، واک کی گئی اور سیکٹر میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں سیکٹر ایم4 کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی سیکٹر ایم4 جاوید اقبال چدھڑ نے افسران کو ہدایت کی کہ 14اگست کے موقع پر ”1درخت“کا نعرہ لگاتے ہوئے تمام افسران ایک، ایک پودا لگائیں تاکہ ملک سرسبز و شاداب ہو اور ہماری آنے والی نسلیں ماحولیاتی طور پر ایک سرسبزمحفوظ ملک میں رہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جو کہ لاکھوں افراد کی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی اس لیے اس کی قدر کرنا چاہیے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS