Flag Hoisting Ceremony Organized by Paris City Welfare Association | #PAKasiaTV

PAKasiaTV 2022-08-15

Views 0

مٹیاری (جواد اختر میمن-میڈیا رپورٹر)جشن آزادی کے موقع پر پیرس سٹی ویلفیئر ایسوسی شن (پرانا ہالا ) کے جانب سے شہید عرفان مہدی چوک پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں پیرس سٹی کے کارکنان ، شہریوں ،بچوں سمیت مختلف مکتبہِ فکر کے افراد نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”جواد اختر میمن“نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پرچم کشائی ایس ایچ او پرانا ہالا بخشل ملاح نے کی۔ پرچم کشائی کے بعد پاکستان کی خوش حالی کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔ تقریب میں موجود پولیس اور کمانڈوز کی وردی میں ملبوس بچے شرکاء کے توجہ کا مرکز بنے رہے اور پاکستان زندہ بادکے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے۔ بعدازاں شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

اِس موقع پر چیئرمین کریم ڈنو مغل، سجاد میمن، ندیم بھٹو ،امان صدر ، ظفر شیخ، حبیب الله میمن، کاشان عمرانی ، جمعدار عمران ارباب،ثمر بلوچ اور آصف کمان ودیگر افراد بھی موجود تھے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS