پولیس تھانہ یوسف والا کی بڑی کارروائی،ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 35کلو ہیروئن برآمد

PAKasiaTV 2022-08-11

Views 3

سائیوال (محمد اقبال، میڈیارپورٹر) — پولیس تھانہ یوسف والا کی ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی زیر قیادت بڑی کارروائی، پولیس نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 35کلو ہیروئن برآمدکر لی۔

ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمٰن عاصم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ یوسف والا انسپکٹراصغر بھٹی نے ٹیم کے ہم راہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو مخبر کی اطلاع پر گھیرا ڈالا۔ مگر 2نامعلوم ملزمان اور 84 پانچ ایل کا رہائشی اشتہاری ملزم حافظ غلام فرید فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے موقع سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی 35 کلو ہیروئن برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی زیرِ استعمال ہنڈا سوک کار اورمیسی فرگوسن کا ٹریکٹر بھی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیاہے۔

فرارملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے ساہیوال پولیس کی کارروائی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS