8 people drowned due to rainfall in Son Kunhati Bagh valley, out of which six people were alive and the bodies of two people were recovered. As a result of which a torrent of rain came from the hill, in which eight people drowned, six people who drowned were rescued alive, while Saad Majeed, son of Dental Dr. Majeed, a resident of Nowshera, and Asif Ali Faisal, son of Cheniot, drowned and their bodies were recovered. As soon as SHO Police Station Nowshera Malik Sher Muhammad Koda and Rescue 1122 teams of Nowshera reached the spot, they gave medical aid to the drowning people. It was given that these dangerous waterfalls should be removed. The precious lives of the tourists coming every day are being lost, but they did not take any notice and today two precious lives became dear to Allah by drowning.
وادی سون کنہٹی باغ د بارشی ریلا آنے سے 8 افراد ڈوب گئے جن میں سے چھ افرادکو زندہ اوردوافراد کی لاشیں نکال لی گئی تفصیلات کے مطابق چینیوت،تلہ گنگ اور وادی سون نوشہرہ سے کچھ فیملیزسیاحتی مقام کنہٹی باغ سیر کرنے کیلئے گئے اچانک بارش شروع ہو گئی جسکے باعث پہاڑی سے بارشی ریلا آگیا جس میں آٹھ افراد ڈوب گئے ڈوبنے والے چھ افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ نوشہرہ کے رہائشی ڈینٹل ڈاکٹر مجید کا بیٹا سعد مجید اور چینیوٹ کا رہائشی آصف علی فیصل ولدنظابت ڈوب گئے اور انکی لاشیں نکال لی گئی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ملک شیر محمدکوڑا اورریسکیو1122نوشہرہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ڈوبنے والے افراد کو طبی امداد دی اس سانحہ کے بعدعوامی وسماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ نوشہرہ کے نوٹس میں کئی باریہ بات دی گئی کہ ان خطرناک آبشاروں کو ختم کریں آئے روز آنے والے سیاحوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا اورآج دوقیمتی جانیں ڈوب کر اللہ کو پیاری ہو گئیں