مزار پر اولاد لینے کے لیے آنے والی لڑکی کو با اثر جعلی پیر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

PAKasiaTV 2022-06-22

Views 2

وہاڑی (شمعون نذیر — مِیڈیا رِپورٹر) تھانہ فتح شاہ کی حدود نلکا فریدی کےمزار پر اولاد لینے کے لیے آنے والی لڑکی کو با اثر جعلی پیر نےزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ فتح شاہ نے مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تھانہ فتح شاہ کی حدود چک نمبر 50 کے بی کی رہائشی نزیراں نامی لڑکی اولاد نا ہونے پر اپنے خاوند کے ساتھ دربار نلکا فریدی پر گئی۔ جہاں پر بااثر آفتاب نامی جعلی پیر نے لڑکی کو اولاد کے لیے دوائی دینے کے بہانے ورغلا کر ایک کمرے میں لے گیا اورلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

لڑکی کی درخواست پر پولیس تھانہ فتح شاہ نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہو سکا ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر جعلی پیر کی جانب سے لڑکی اور اس کے ورثاء کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے خلاف کوئی کارروائی کی تو آپ کو جان سے مار دوں گا ۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فرام کیا جائے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS