انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کےجلسہ کی تیاری کے دوران فٹبال گراؤنڈ کی سیڑھیاں اور دیوار توڑ دیں

PAKasiaTV 2022-05-19

Views 0

سرگودھا (رانا مُبشر علی — میڈیا رپورٹر) سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج یہاں جلسہ کرنا ہے۔انتظامیہ نے جلسہ کی تیاری کے دوران فٹبال گراؤنڈ کی سیڑھیاں توڑ دیں۔

انتظامیہ سے فٹبال گراؤنڈ کی سیڑھیاں اور دیوار کو توڑ نے کی وضاحت مانگنے پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے پیشِ نظر سیڑھیوں کو توڑنا پڑے ہے۔ یاد رہے کہ فُٹبال گراؤنڈ کا کام حال ہی میں مکمل ہوا تھا لیکن جلسہ کی تیاری کے دوران ہونے والی حالیہ بدانتظامی کے باعث گراؤنڈ ایک بار پھر اپنی پرانی شکل اختیار کررہا ہے۔ دوسری جانب فُٹبال گراؤنڈ کو جلسہ گاہ کی شکل دینے کے لیے سرکاری مشینری کا بےدریخ استعمال بھی جاری ہے۔

فٹبال گراؤنڈ میں توڑ پھوڑ کی وجہ سے کھلاڑیوں میں بھی کافی غصہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں یہ صرف ایک ہی فٹبال گراؤنڈ ہے جہاں پر ہم فٹبال کے میچ کراتے تھے جو جلسہ کی وجہ سے توڑ پھوڑ کا شکا رہو رہا ہے۔امید ہے کہ پنجاب حکومت جلسے کے بعد فٹبال گراؤنڈ میں کی جانے والی توڑپھوڑ کی مرمت کر ے گی۔

Share This Video


Download

  
Report form