مٹیاری (جواد اخترمیمن —میڈیا رپورٹر) نیوسعیدآباد کی مختلف نہروں میں زرعی پانی کی قلت برقرار ہے۔ پانی کی قِلت کے باعث زمینیں خشک ہوگئی جبکہ انسان اور جانور پینے کے پانی کے لیے بھی پریشان ہیں۔
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح نیوسعیدآباد میں بھی زرعی پانی کی قلت کا سلسلہ جاری ہے ۔ فصلیں تباہ، زمین بنجر تو اپنی جگہ لیکن اب تو شہری پینے کے پانی کے لیے بھی دربدر ہورہے ہیں ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر ”جواداخترمیمن“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اِس قیامت خیز گرمی میں بھی شہری پینے کے پانی کے لیے دور دراز علاقوں میں جاکر پانی لانے پر مجبور ہیں ۔
دوسری جانب پانی کی قلت کے باعث کاشت کاروں کے احتجاج بھی کسی کام نا آیا۔ چند روز قبل کاشت کاروں نے آبپاشی افسران کا بااثر زمینداروں کی ملی بھگت سے پانی چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں پانی تو نا ملا لیکن پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے متعدد کسان زخمی ضرور ہوئے تھے۔
سعیدآباد کے کسانوں کا بھی یہی مطالبہ ہے کے جلد از جلد پانی کا بحران ختم کیا جائے تاکہ فصلیں مزید نقصان سے بچ سکیں۔