سیال کوٹ (یاسر سیالکوٹی —میڈیا رپورٹر) سابق وزیراعظم عمران خان کے سیال کوٹ جلسے کے حوالے سےممبر کنٹونمنٹ بورڈ شیخ محسن عتیق کے ڈیرے پر سیال کوٹ کینٹ میں میٹنگ کی گئی۔
میٹنگ میں سیال کوٹ کینٹ کے تمام پی ٹی آئی ورکرز نے شرکت کی ۔ پاک ایشیاء ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر یاسر سیالکوٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف عثمان ڈار ، عمر ڈار، چودھری محمد اخلاق، حافظ حامد رضا چوہدری، سعید گوندل اور دیگر نے 14 مئی بروز ہفتہ کو سیال کوٹ میں ”غلامی نامنظور تحریک“کے سلسلے میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے کینٹ میں منعقدہ کنونشن میں شرکت۔
اس موقع پر عثمان ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غلامی نا منظورہےاور پاکستان کی عوام عمران خان کو دیکھنا چاہتی ہےکیونکہ وہ ہی پاکستان اور اس کی عوام کے حقوق کی صیح ترجمانی کرنے کے اہل ہیں۔