ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر مقصود احمد کی عید پر بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر سخت احکامات
عید کے موقع پر اپنی خوشیوں کو برقراررکھنے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں
ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے تیز رفتاری
سے گریزکریں
ٹریفک پولیس کےاہلکار و افسران غفلت ولاپرواہی کے مرتکب ڈرائیوروں کے خلاف سخت ایکشن لیں
زیر دفعہ 279 کے تحت سخت کاروائی کریں، ڈی آئی جی کی ہدایت
عید کے موقع پر کچھ منچلے نوجوان موٹرسائیکل اور کارریسنگ میں ملوث پائے جاتے ہیں
عام شاہراہوں پر ریسنگ کے نتیجے میں کئی بے گناہ جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں
عید کے دنوں میں کم عمر بچے بھی غفلت ولاپرواہی سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں
عید کے پہلے دو دنوں میں اب تک 07 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو چکے ہیں
ٹریفک حدثات کے نتیجے میں رواں سال اب تک 60سے زائدلوگ جان سے جا چکے ہیں
جبکہ متعدد لوگ زخمی یا عمر بھر کے لئے معذور ہو چکے ہیں
شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ عید کے موقع پر موٹرسائیکل اور کار ریسنگ سے مکمل اجتناب کریں
#EidulFitr #Eid2022 #TrafficPolice #RoadAccident #KarachiPolice #SindhPolice #DIGPSESD #DrMaqsoodAhmed