سیال کوٹ (میڈیا رپورٹر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کراچی میں پاور شو کے موقع پر تحریک انصاف سیال کوٹ کے کارکنان کا بڑی سکرین لگا کر سابق وزیراعظم عمران خان کا جلسہ دیکھا گیا۔ شرکاء نے موجودہ حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
نمائندہ پاک ایشیاء ٹی وی چینل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دوسری طرف سیاسی، سماجی شخصیت ایڈوکیٹ سعید احمد بھلی اپنے ساتھیوں جن میں جاوید اقبال، میاں فیصل بشارت، ملک سبطین اعوان، ماجد علی اور کارکنان (شامل تھے )کے ہمراہ ریلی لے کر سیال کوٹ گھنٹہ گھر پہنچے۔
اِس موقع پر ایڈووکیٹ سعید احمد بھلی کا کہنا تھا کہ اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری، خود مختاری اور آزادی کے لئے آج اپنے بچوں کے ہمراہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔