پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کو کوشش ناکام بنا دی

PAKasiaTV 2022-04-01

Views 2

شور کوٹ (میڈیا رپورٹر) جھنگ پو لیس ، تھانہ شور کوٹ سٹی نے بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی ۔

تفصیلا ت کے مطابق جھنگ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی ہدایت پر جھنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے پاک ایشا ویب ٹی وی کے میڈیا رپوٹر مظہر عباس کی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شور کوٹ سٹی نے منشیات کی بھاری مقدار میں سمگلنگ کو ناکام بنا دیا ۔ کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کےقبضہ سے 31 کلو گرام چرس بر امد کرلی گئی ۔

انچارج چوکی شور کوٹ سٹی نےمنشیات فروش کی مخبری پرپولیس کی بھاری نفری کےہمراہ کشمیر شوگر ملزکینٹ روڈپر ناکہ بندی کی موٹر وے شور کوٹ سےآنے والی کار نمبر 474ڈبلیو جے کو روکا اور تلاشی کرنے پر گا ڑی میں چھپائے گئے 25عدد پیکٹ جن کا وزن 31 کلو گرام تھا برآمد کر لیے گئے۔

پولیس نے ملزم محمد اعظم خان کوگرفتار کر لیا اور تھانہ شورکوٹ سٹی میں مقدمہ درج کر لیاہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS