کامونکی (میڈیا رپورٹر) امیدوار برائے چیئرمین اللہ اکبر تحریک رانا عبدالستار کی طرف سے منڈیالہ تیگہ میں دو روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا ۔
دو روزہ فری آئی کیمپ میں 2 ہزار سے زائد مردو و خواتین مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جبکہ 600سے زائد مریضوں کا مفت آپریشن بھی کیا گیا۔معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات سر انجام دیں۔ مریضوں کو ملٹی نیشنل کمپنی کی مکمل ادویات اور عینکیں بھی دی گئیں۔ بیٹھنے کیلئے کرسیاں، ٹینٹ، پینے کیلئے پانی اور کھانے کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا۔
معروف کاروباری شخصیت رانا محمد سلیم سپین والے، سینئر صحافی راؤ عصمت اللہ،رانا محمد نواز، عصمت گل، رانا صفدر، رانا شکیل،الیاس سرویا، جبار سندھو نےبطور مہمان شرکت کی۔
معززین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اکبر تحریک اور رانا عبدالستار کی خدمات قابل ذکر ہیں۔
بزرگ مریضوں نے کہا کہ ہم اپنا علاج نہیں کروا سکتے تھے۔ رانا عبدالستار نے فری آئی کیمپ لگا کر سینکٹروں لوگوں کا خواب پورا کردیا ہے۔