پاپڑ فروش باراتیوں کے تشدد سے جاں بحق، باراتی لاش کے پاس کھانا کھاتے رہے

PAKasiaTV 2022-03-22

Views 0

پتوکی (کرائم رپورٹر) پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی میں باراتیوں کے تشدد سے پاپڑ فروش دم توڑ گیا، انسانیت سوز واقعے میں لاش کے سامنے پڑے ہونے کے باوجود باراتی کھانا کھاتے رہے۔

50سالہ پاپڑ فروش کی موت کے افسوس ناک واقعے کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور ڈی پی او قصور کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شادی ہال کے مینجر سمیت 12 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نےمتوفی کےجسم پرتشددکی تصدیق نہیں کی تاہم واقعہ کی ہرپہلوسےانکوائری کی جارہی ہے۔پی ایف ایس ائے کی ٹیم نےجائےواردات سےشواہداکٹھےکرلئےہیں۔

کہا جارہا ہے کہ پتوکی میں ایک شادی ہال کے باہر کھڑے پاپڑ فروش شخص پر باراتیوں نے جیب تراشی کا الزام لگایا اور اسے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر اس انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں کہا جارہا ہے کہ محنت کش کی لاش ہال میں پڑے ہونے کے باوجود وہاں موجود باراتی کھانا کھانے میں مصروف رہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS