کوٹ مومن (میڈیا رپورٹر) سانحہ پشاور کے خلاف شعیہ علماء کونسل کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
احتجاجی ریلی مسجد حیدرکرار سے شروع ہوکر سیال موڑ چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں شامل افراد ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھا کر ”دشتگردی نامنظور “کے نعرہ بازی کی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر رانا مُبشر علی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کرام حب علی اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ سانحہ پشاور میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
شرکاء نے حکومت پاکستان، پاک فوج اور سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قیادت کا کہنا تھا کہ نمازیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ نمازیوں پر حملہ کسی ایک مسجد پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے۔
اِس موقع پر شیعہ علماء کرام حب علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے شیعہ، سُنی سمیت ہر مسلک سے وابستہ افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔