ملک بھر کی طرح ضلع گھوٹکی میں جمیعت علمإ اسلام کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی بھرپور طریقے سے نکالی گٸی
ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز، پمفلیٹس اور کشمیر کے جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے
، شرکاء نے بھارتی فوج اور انتہا پسند ہندو مودی سرکار کے خلاف جبکہ پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی بھی کی۔
ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ھوی مولانا محمد اسحاق لغاری اور مولانا غلام رسول فاروقی نے کہا کہ ہم 5 فروری کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہر سال اسی جوش و جذبہ کے ساتھ کشمیری بھائیوں سے ہمدردی کے طور پر یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں
تاکہ کشمیری بھائیوں سمیت اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو پیغام دیں کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہم کسی بھی قیمت پر کشمیر کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے