کشمور: ضلعی صدر پی پی پی میر گل محمد خان جکھرانی اور ضلعی جنرل سیکرٹری میر الطاف خان کھوسو کی قیادت میں اہم اجلاس کا انعقاد

PAKasiaTV 2022-02-09

Views 1

کشمور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کےضلعی صدر میر گل محمد خان جکھرانی اور ضلعی جنرل سیکرٹری میر الطاف خان کھوسو کی قیادت میں جکھرانی ہاؤس میں اہم اجلاس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع بھر سے سٹی اور یونٹ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر امتیاز علی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر میر گل محمد جکھرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت ہے جس کا ہم انتظار کر رہے تھے۔ ملک میں موجودہ وباء کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک تبدیلی سرکار ہے ۔غریب طبقے کے خلفشار میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو اس تباہ کُن حکومت سے نجات دلائے گی، اسی لیے پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیاہے۔ہمیں امید ہے کہ جب عوام کا سمندر چھلکے گا تو عمران خان کی ہوائیں متزلزل ہوں گی اور حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی۔

میر الطاف خان نے کہا کہ ہم سب پارٹی کے سپاہی ہیں اِس لیے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گھروں سے نکلے ہیں اور 27 تاریخ کو کشمور سے تاریخی قافلے کے ساتھ لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔

اِس موقع پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہم رَاہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS