Dr Farooq Sattar Kaleel Ur Rehman ka Qatal k Hawala Sa Press Conference | MQM Pakistan

M News 2022-01-26

Views 7

Dr Farooq Sattar Kaleel Ur Rehman ka Qatal k Hawala Sa Press Conference | MQM Pakistan

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی مرکزی کمیٹی کے اراکین سید شاہد
پاشا، سید وسیم حسین، کامران فاروقی، شریف علی رعنا، ذاکر حسین، فیض محمد فیضی، ضمیر حسین، نوید مقدس، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی حیدرآباد ٹاؤنز انچارجز و کمیٹیز اور ساتھیوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ ٹنڈو الہیار میں خلیل الرحمٰن عرف بھولو خانزادہ شہید کے سوئم میں شرکت، اہل خانہ سے اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی، اور بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو
جس بے رحمی اور پری پلان طریقے سے خلیل الرحمٰن عرف بھولو خانزادہ کو شہید کیا گیا اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.ڈاکٹر فاروق ستار
شہید خلیل الرحمٰن عرف بھولو کا خون ناحق بہایا گیا اس خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے.ڈاکٹر فاروق ستار
بے رحمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرنے والی پرامن ماوُں، بہنوں، اور کمسن بچیوں، پر تشدد پولیس کا قاتلوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ثابت کرتا ہے.ڈاکٹر فاروق ستار
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس بے رحمی اور پری پلان طریقے سے خلیل الرحمٰن عرف بھولو خانزادہ کو شہید کیا گیا اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. شہید خلیل الرحمٰن عرف بھولو کا خون ناحق بہایا گیا اس خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے. بے رحمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرنے والی پرامن ماوُں، بہنوں، اور کمسن بچیوں، پر تشدد پولیس کا قاتلوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ثابت کرتا ہے.شہید کی کمسن بچی پر بھی دوران احتجاج تشدد کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوئی ہے.سندھ حکومت فوری متصب اور جانبدار پولیس افسران کو معطل اور ضلع بدر کر کے اپنی غیر جانبداری ثابت کرے.مہاجر مائیں، بہنیں، اور شہید کے اہل خانہ تنہا نہیں پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کی فراہمی تک ساتھ کھڑی رہے گی شہید کے چہلم پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اور آفاق احمد، بھی میرے ساتھ ایک ہوکر آئیں تو شہید کے اہل خانہ سمیت قوم کو حوصلہ ملے گا.اگر شہید خلیل الرحمٰن بھولو کے لواحقین کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو سندھ کے ہر شہر میں احتجاج کیا جائے گا.موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار قاتل کے سر پر ہاتھ رکھنے اور گلدستے پیش کرنے والے سندھ میں لسانی فسادات کراکر ملک دشمنوں کو مظبوط کرنا چاہتے ہیں.قاتلوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے شہید کے اہل خانہ دوستوں اور مقدمے کے گواہان مشیروں پر کی گئی جھوٹی ایف آئی آر فوری ختم کی جائے
#MQMPAKISTAN
#drfarooqsattar
#latestnewstodat

Share This Video


Download

  
Report form