وہاڑی: پرنسپل گورنمنٹ نرسنگ کالج اور چوکیدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

PAKasiaTV 2022-01-20

Views 4

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) گورنمنٹ نرسنگ کالج کی پرنسپل مسز فرخ توصیف جعفری اور چوکیدار اللہ یار کے اعزاز میں شان دار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مسز فرخ توصیف جعفری نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ سب والدین اور دوستوں کی دعاؤں سے ممکن ہوا ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے بتایا کہ اُن کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے وقت انسان کو اپنا احستاب کرنا چاہیے کہ اپنی نوکری سے کس حد تک انصاف کیا ہے اور مجھے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں اپنی سروس احسن طریقے سے مکمل کی ۔جس طرح میں اپنا ماضی مکمل بے داغ رکھا اسی طرح اپنی سروس کو بھی صاف اور ایمان داری سے نبھایا ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ دوران سروس اپنی ڈیوٹی کی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل بھی حاصل کیا جو کسی نعمت سے کم نہیں۔

تقریب میں چوکیدار اللہ یار ساجد کو بھی با عزت رخصت کیا گیا ۔

اس موقع پر نرسنگ سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال روبینہ افتخار،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ رضیہ چوہدری، سٹاف رخسانہ،شگفتہ،شمیم،رفعت،نغمانہ،قمر،پروین سعیدہ اور رضیہ بانو کے علاؤہ کالج کا دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS